اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان کے تاریخی دورے کے بعد اپنے 60رکنی وفد کے ہمراہ واپس چلے گئے وزیر اعظم محمد نواز شریف مسلح افواج کے سربراہان وفاقی وزراءسمیت اعلیٰ حکام نے شایان شان طریقے سے مہمان کو الوداع کیا مہمان خصوصی نے وزیر اعظم مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراءکو مصافحہ کر کے شاندار مہمان نواز ی پر شکریہ ادا کیا جیسے ہی چینی صدر کے طیارے نے فضا میں اڑان بھری تو پاک فضائیہ کے آٹھ جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کو اپنے جھرمٹ میں لیکرفقید المثال طریقے سے الوداع کیا ۔تفصیلات کے مطابق دو روزہ دورے کے اختتام پر چینی صدرشی جن پنگ کی پاکستان سے واپسی کیلئے ایوان صدر سے روانہ ہوئے تو صد ممنون حسین نے ان کو ایوان صدر کے مرکزی دروازے دے رخصت کیاچکلالہ میں نورخان ایئربیس پر صدر شی چن پنگ کو الوداع کہنے کےلئے وزیر اعظم نواز شریف خاتون اول بیگم کلثو م نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود آرمی چیف راحیل شریف،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف سہیل امان اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام پہلے سے موجود تھے جنہوںنے چینی صدر شی جن پنگ کو شایان شان طریقے سے الوداع کیا روانگی سے قبل چینی صدر نے وزیر اعظم نواز شریف مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزراءکو مصافحہ کرتے ہوئے شاندار مہمان نواز ی پر ایک بار پھر شکریہ ادا کیا قبل ازیں چینی صدر نے وزیر اعظم محمد نواز شریف سے غیر رسمی ملاقات بھی کی چینی صدر کے طیارے کو فضاءمیں اڑان بھرتے ہی جے ایف تھنڈر طیاروں نے اپنے جھرمٹ میں لیکر شاندار طریقے سے الوداع کیا۔
مزید پڑھئے:حکومت کا بے روزگاروں کو دبئی اور قطر بھیجنے کا فیصلہ
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چین کے صدر کا طیارہ جونہی پاکستان سے روانگی کےلئے محوپروازہواتو پاک فضائیہ کے 8 جے ایف 17تھنڈر طیارے ان کے جہازکواپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا پاکستان ائیرفورس کے طیارے معزز مہمان کے طیارے کے دائیں اور بائیں جانب چارچار کی فارمیشن میں پروازکیں