کاشتکار سبزیاں اگانے کے جدید طریقوں سے استفادہ کی ہدایت کر دی

21  اپریل‬‮  2015

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) حکومتی ہدایا ت کی روشنی میں محکمہ زراعت نے سبزیوں پر ماہرین زراعت کے مشورہ کے بغیر اندھا دھند سپرے کے باعث جلدی امراض ، کینسر ، اسہا ل ، ماد ہ تولید میں کمزوری سمیت دیگر بیماریوں کے پھیلاﺅ کے خدشات کے پیش نظر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان نقصانات کے بارے میں کاشتکاروں اور عوام کو آگاہی فراہم کرنے کی غرض سے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتا یا کہ سپرے کے سد باب کےلئے شروع کی گئی اس مہم کے دوران کاشتکاروں کو بتا یا جائے گا کہ وہ سبزیاں اگانے کے جدید طریقوں سے استفادہ کریں اور غیر ضروری طور پر زائد مقدار میں زرعی ادویات کے سپرے سے گریز کیا جائے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس ضمن میں خصوصی لیکچرز دینے کے علاوہ معلوماتی لٹریچر بھی فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ کاشتکاروں میں زرعی ایجوکیشن کا فروغ ہو سکے۔انہوںنے کہا کہ بے جا سپرے جہاں ماحول کو آلودہ کرتے ہیں وہیںفائدہ مند حشرات ، شہد کی مکھیاں اور فصل دوست کیڑے بھی تلف ہو جاتے ہیں جبکہ سپرے کے باعث سبزیوں کی غذائیت اور معیار بھی متاثر ہو جاتا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس مہم کے دوران ایسی ادویات کے سپرے کی بھی سفارش کی جائے گی جن کااثر صرف 24گھنٹے میں زائل ہو جاتا ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…