گندم سٹور کرنے سے قبل سپرے ، گوداموں کو 48 گھنٹوں کیلئے ہوا بند رکھنے کی ہدایت

21  اپریل‬‮  2015

فیصل آباد(نیوز ڈیسک) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے گندم سٹور کرنے سے قبل کیڑے مکوڑوں سے بچاﺅ کیلئے سپرے اور گوداموں کو 48 گھنٹوں کیلئے ہو ابند رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ تمام افراد جو گندم کو ذخیرہ کرنا چاہتے ہوں وہ گند م ذخیرہ کرنے سے قبل سٹورز کی اچھی طرح صفائی کرتے ہوئے زہر کے محلول کا سپرے یقینی بنائیں تاکہ گودام ہرقسم کے کیڑے مکوڑوں اور دیگر بیماریوں سے پاک ہو جائے ۔
ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہاکہ سپرے کے بعد گودام کو 2دن کیلئے مکمل طور پر ہوا بند رکھا جائے تاکہ اس کے دیر پا اثرات مرتب ہونے سمیت اس میں موجود ہرقسم کے کیڑے مکوڑوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ جب گودام کو کھولا جائے تو کوئی بھی شخص 4سے6گھنٹے تک گودام میں داخل نہ ہو تاکہ اس کے زہریلے اور مضر صحت اثرات سے بچنا ممکن ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ گودام میں کیڑے مکوڑوں کے حملہ سے بچاﺅ کیلئے ایلومینیم فاسفائیڈ ، میتھائل برومائیڈ، سوڈیم سایانائیڈوغیرہ کا استعمال کیاجاسکتاہے۔انہوںنے مزید کہاکہ ہر 15دن بعد سٹور کا معائنہ بھی جاری رکھنا چاہیے تاکہ گندم کو ہر قسم کے نقصان سے بچایاجاسکے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…