منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری منصوبے پر خیبرپختونخوا کو شدید تحفظات ہیں ، وزیر اعلی پرویز خٹک

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ خوش آئند ہے لیکن خیبرپختونخوا کو شدید تحفظات ہیں ۔ اگر راستہ تبدیل کیا گیا تو بھرپور احتجاج کریں گے ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے 250 بلین بجلی کی مد میں کے پی کے کو ادا کرنے سے متعلق ملاقات کریں گے ۔ سیکرٹری لیول پر اس لحاظ سے کئی میٹنگز ہو چکی ہیں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے ساتھ کچھ علاقوں میں اتحاد ہے لیکن اورآل اتحاد نہیں ہو سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اس سے ملکی کی ترقی میں نئے راہیں کھلیں گی ۔ چین کا اقتصادی راہداری میں مدد کرنا خوش آئند اقدام ہے لیکن پی ٹی آئی کو اقتصادی راہداری کا راستہ تبدیل کرنے پر شدید تحفظات ہیں اگر اقتصادی راہداری کا راستہ تبدیل کیا گیا تو اس سلسلے میں بھرپور احتجاج کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی کے کے وفاق پر بجلی کی مد میں 250 بلین قسط بقایا ہے اور اس طرح پانی سے متعلق بھی حصہ بنتا ہے جس کے لئے سیکرٹری لیول پر میٹنگز مکمل ہو چکی ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اس سلسلے میں بہت جلد ملاقات کریں گے انہوں نے کہاکہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کے ساتھ کچھ علاقوں میں اتحاد ہے لیکن اوور آل جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد نہیں ہے جس کی وجہ دونوں پارٹیوں کی 10 سے 12 امیدوار کھڑے ہیں اور دونوں طرف اتحاد پر تحفظات بھی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…