اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ایوان صدر میں چینی صدر شی جن پنگ کو نشان پاکستان کا اعزاز دینے کی تقریب منعقد کی گئی جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں۔ صدر ممنون حسین نے چین کے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کا اعلی ترین سول اعزاز نشان پاکستان عطا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزرا ، تینوں مسلح افواج کے سراہان ، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد چینی صدر شی چن پنگ کے اعزاز میں صدر ممنوں حسین نے ایوان صدر میں ظہرانہ دیا۔ معزز مہمان کے ظہرانے میں وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزرا اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھئے:پہلی افغان خاتون پائلٹ کے لئے حوصلہ افزائی کا عالمی ایوارڈ