اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور چین امن ،ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ ہدف کےلئے ملکر کام کرینگے، نواز شریف

datetime 21  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین نے خطے میں خوشحالی ،ترقی اور امن کیلئے مشترکہ اہداف کیلئے مل کرکام کریں گے ،چینی عوام ہمارے دلوں کے بہت قریب ہے ،ہمارے پہاڑ ،دریا ،دما غ اور روح آپس میں جڑے ہوئے ہیں ، پارلیمنٹ کیلئے آج بڑا دن ہے، آج ہم ایک عظیم دوست اورعظیم قوم کے رہنما کا استقبال کیا ہے، پاکستان اور چین مل کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام کریں گے۔منگل کے روز وزیرا عظم نواز شریف نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے باعث اعزاز ہے کہ آج ہم نے ایک عظیم رہنما کی میزبانی کی ہے،چینی صدر شی چن پنگ جتنے اپنے ملک میں مقبول ہیں اتنے ہی پاکستان میں مقبول ہیں،پارلیمنٹ کیلئے آج بڑا دن ہے۔چینی صدر کی آمد کے شکر گزار ہیں،وزیر اعظم نے چینی صدر کی طرف دیکھ کر مخاطب ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کے خصوصی مہمان ہیں،ہم جانتے ہیں کہ چین کو پاکستان سے گہرا لگاﺅ ہے،پاکستان کے تمام سیاسی رہنماﺅں کا چین کے بارے میں یکساں موقف ہے۔چینی عوام ہمارے دل کے بہت قریب ہیں۔پاکستان اور چین ملکر دہشتگردی ختم کریں گے، وزیر اعظم نے کہا کہ چین کی سکیورٹی پاکستان کی سکیورٹی ہے،پاکستان اور چین حقیقی معنوں میں آئرن برادر ہیں۔اقتصادی راہداری منصوبے پرتیزی سے کام ہورہا ہے۔چینی صدر کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے ،پاکستان میں توانائی بحران پرقابو پانے کیلئے چینی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں،اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔اقتصادی راہداری سے پاکستان کے تمام علاقے مستفید ہوں گے،پاکستان اور چین امن ،ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ ہدف کیلئے مل کرکام کریں گے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر ایک چین پالیسی کی حمایت جاری رکھے گا۔ ہم دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے ایک ساتھ مل کر لڑیں گے، اس سلسلے میں ہمیں مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے جس پر تیزی سے کام ہورہا ہے ، پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے چینی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…