اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا ہے جہاں چین کے صدر شی چن پنگ خطاب کریں گے۔چین کے صدر شی چن پنگ اب سے کچھ دیر بعد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے ارکان پارلیمنٹ پہنچ گئے ہیں۔ جب کہ مہمانوں کی گیلری میں ا رمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت مسلح افواج کے سربراہان، سیاسی جماعتوں کے قائدین، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، غیر ملکی سفرا اور دیگر اہم شخصیات بھی براجمان ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا ہے۔ جس کے مطابق تلاوت قرا?ن پاک کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق استقبالیہ خطبہ دیں گے۔ جس کے بعد چین کے صدر شی چن پنگ پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے اور پھر وزیراعظم نواز شریف ان کے شکریے کی قرارداد پیش کریں گے۔اجلاس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز سادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے چین کے صدر سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈپٹی چئیرمین سیبنیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر شامل تھے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز سادق نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں میں چین کی ترقی قابل ستائش ہے، چینی بھائیوں کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، ملک سے دہشت گردی کیخاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ چین کے صدر کے دورے سے خطیمیں اقتصادی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔ اس موقع پر چین کے صدر شی چن پنگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہرآزمائش پر پوری اتری ہے،دونوں ممالک کے درمیان روایتی تعلقات نسل در نسل چل رہے ہیں، ہماری نسل پر لازم ہے کہ پاکستان سے دوستی کو مزید مضبوط بنائیں، چیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ان کے لئے باعث مسرت ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں، ریڈ زون میں عوام کا داخلہ ممنوع ہے، اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کے سیکیورٹی گارڈز اور ذاتی عملے کو داخلے کی اجازت نہیں۔
چین کے صدر شی چن پنگ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں