اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

دبئی سے ابوظہی صرف12منٹ، جدہ سے دبئی صرف48منٹ،تیز ترین سفری منصوبے کاآغاز

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ سے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی تک صرف 48 منٹ میں سفر ممکن ہوگا۔ ہائپر لوپ میں سطح زمین پر موجود کم پریشر والی ٹیوب میں زیادہ پریشر والے کیپسول کے ذریعے سفر کیا جائے گا۔ ہوا کے پریشر کا یہ فرق ہی کیپسول کو تیزرفتاری سے منزل مقصود تک پہنچائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ہائیپر لوپ ٹرین میکنیزم کے چیئرمین جوش کیگل نے عرب ٹی وی سے بات چیت

میں اس نئے انقلابی ٹرانسپورٹ سسٹم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے توقع ظاہر کہ ہائیپرلوپ پر کمرشل بنیادوں پر کام 2023ء تک شروع ہوجائے گا۔کیگل نے بتایا کہ ہم نے تین سال پیشتر ’ہائپیرلوپ‘ پروجیکٹ کا کام شروع کیا تو اس وقت ہم صرف دو افراد تھے اور آج ہماری ٹیم میں 300 افراد شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم نے ایک تجرباتی طور پر 500 میٹر کی ٹیوب تیار کی۔ اتبدائی نمونے کے طور پر ہم نے 400 کلو میٹر کے سفر کا خاکہ بھی تیارکیا۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے پائپ(ٹیوب) سے ہوا کو گذارنے کا عمل 50 سے 60 کلو میٹرکی مساوی بلندی پر ہوگا جوکہ ہوائی جہازوں کے روٹ سے پانچ سے چھ گنا زیاہ مقناطیسی بلندی اور الیکٹروپلیٹنگ سے اونچا ہوگا۔ کیبن اور ٹیوب میں باہمی فاصلہ ایسا ہوگا کہ دونوں ایک دوسرے سے نہیں ٹکرائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہائپرلوپ ٹرین منصوبے کے چالو ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب کا فاصلہ صرف 48 منٹ میں طے کیا جاسکے گا جب کہ دبئی سے ابو ظہبی کا فاصلہ سمٹ کر 12 منٹ پرآجائے گا،کیگل کا کہنا تھا کہ ان کے تیز رفتار اس منفرد سفری منصوبے سے مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بھی نجات ملے گی اور ہرتین منٹ کے بعد انہیں ٹرین مل جائے گی۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…