بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

اقتصادی راہداری منصوبہ ،چین کا ایسا اعلان کہ پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،دشمن کے پیٹ میں مروڑ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) چین نے پاک چین اقتصادی راہداری(سی پیک) پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس راہداری سے خطے کے دیگر ممالک میں اربوں ڈالر کی مواصلات، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں کے بنیادی ڈھانچوں کے منصوبے بڑھ جائیں گے۔اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی جانب سے مقامی میڈیا کو چینی وزیر خارجہ کے ترجمان لو کانگ کے بیجنگ میں دیے گئے تاثرات

سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ چین کو پاکستان کے ساتھ سی پیک کی ترقی کو یقینی بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو برقرار رکھنے پر اعتماد ہے۔خیال رہے کہا چینی ترجمان کا جواب پاکستان کے اس بیان پر سامنے آیا ہے جس میں اسلام آباد نے دعوی کیا تھا کہ بھارت نے سی پیک کو نقصان پہنچانے کے لیے خصوصی سیل قائم کردیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے سی پیک کو نقصان پہنچانے کے لیے 2015 سے خصوصی سیل قائم کیا ہوا ہے جس کے لیے 50 کروڑ ڈالر فنڈز مختص کردیے ہیں، تاہم پاکستان اس صریح حقیقت سے اپنی آنکھیں بند نہیں کر سکتا۔پاکستانی سیکیورٹی حکام کا ماننا ہے کہ سی پیک کی تکمیل کے حوالے سے بڑے چیلنچز کا سامنا ہے اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان بھیجنا سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی سازش کا ثبوت ہے۔چینی وزیر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ نے پاکستان کی جانب سے متعلقہ رپورٹس کا بغور جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ خطے میں علاقائی تعلقات کے فروغ اور خوشحالی میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔چینی وزیر خارجہ کے

ترجمان نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری اور خطے کے دیگر ممالک کی جانب سے سی پیک کو وسیع منظوری اور تعاون حاصل ہوگا۔ایک سینئر پاکستانی جنرل کی جانب سے گزشتہ سال بھارت کو تجویز دی گئی تھی کہ وہ سی پیک کی مخالفت ختم کرے اور اس منصوبے میں شامل ہو جائے، اس تجویز کو چین کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا تھا لیکن نئی دہلی کی جانب سے اسے مسترد کردیا گیا تھا۔دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں نئے چینی سفیر یا جنگ کے علاوہ چین کے نائب وزیر خارجہ اور جزیرہ نما کوریا کے چینی نمائدہ خصوصی کونگ ژوان یو نے بھی ملاقات کی تھی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…