بدھ‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2026 

اسلحہ لائسنس کے درخواست گزاروں کیلیے اہم خبر

datetime 2  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اسلحہ لائسنس سے متعلق خدمات حاصل کرنے والے شہریوں کے لیے اہم اطلاع جاری کردی ہے۔

نادرا کے مطابق شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے اسلحہ لائسنس سے متعلق تمام سروسز کی فراہمی کے مقام میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

اب اسلحہ لائسنس کی خدمات نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا اور نادرا ریجنل ہیڈ آفس جی-10 اسلام آباد کے بجائے پاکستان آسان خدمت سینٹر جی-9 اسلام آباد میں دستیاب ہوں گی۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اسلحہ لائسنس سے متعلق کسی بھی سروس یا درخواست کے لیے پاکستان آسان خدمت سینٹر میں قائم نادرا دفتر سے رجوع کریں۔

پاکستان آسان خدمت سینٹر میں مختلف سرکاری اداروں کی متعدد سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کی جاتی ہیں، جن میں پولیس اور پاسپورٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کی خدمات بھی شامل ہیں۔

نادرا کے مطابق پاکستان آسان خدمت سینٹر کے اوقات کار ہفتے کے ساتوں دن صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہیں، جس کے دوران شہری اسلحہ لائسنس سے متعلق خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…