اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز، اربوں ڈالر کے معاہدے

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوزڈیسک )پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ نے آٹھ منصوبوں کی نقاب کشائی کی اور ویڈیو لنک کے ذریعے بجلی کے پانچ منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ایف ایم دوستی چینل اسٹوڈیو بھی بنے گا۔ وزیراعظم آفس میں چینی صدر نے اربوں ڈالر کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور چینی صدر شی چن پنگ نے 8 منصوبوں کی نقاب کشائی کی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے بجلی کے پانچ بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں 900 میگاواٹ کے قائداعظم شمسی توانائی منصوبہ، 720 میگاواٹ کا کروٹ پن بجلی منصوبہ اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے داو¿د ، جھمپیر اور سچل منصوبے شامل ہیں۔ چھوٹے پن بجلی منصوبوں کے لیے مشترکہ تحقیقی مرکز کا افتتاح بھی کیا گیا۔ ڈیجیٹل ٹرسٹیر ئیل ملٹی میڈیا براڈ کاسٹ منصوبہ بھی شروع ہو گیا۔ ریڈیو پاکستان اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے ایف ایم 98 دوستی چینل اسٹوڈیو کا بھی افتتاح کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان آپٹیکل فائبر کیبل منصوبہ کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ لاہور میں چینی بینک کی برانچ کھولنے اور میٹرو اورنج ریلوے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بڑے منصوبوں کے لیے تعاون کے فریم ورک اور پاک چین اقتصادی تکنیکی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔ چین پاکستان میں ثقافتی مرکز بھی کھولے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…