جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

اب افغانستان میں کیا حال ہے؟پاکستان نے امریکی سینیٹرز کو کھری کھری سنادیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دہشتگرد افغان حکومت کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پر حملے کررہے ہیں جس پر تحفظات ہیں‘ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ٗامن کی بحالی کیلئے امریکہ کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ وہ بدھ کو واشنگٹن میں امریکی سینیٹر جیک ریڈ سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ ملاقات میں افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے کی جانے والی کوششوں اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران پاکستانی سفیر نے افغانستان کے بیشتر علاقوں

میں افغان حکومت کی عمل داری نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ اس موقع پراعزازچوہدری نے امریکی سینیٹر کو بتایا کہ افغانستان میں بدامنی پاکستانی معیشت کیلئے سیکیورٹی رسک ہے،دہشتگرد افغان حکومت کی عملداری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان پر حملے کرتے ہیں،جس پر تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان امریکہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کوتیارہے، پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فورسزدہشتگردی کوجڑسے ختم کررہی ہیں،پاکستان ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر سامنا آرہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…