اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے حب میں فرنٹیئر کور ( ایف سی ) بلوچستان نے کامیاب کارروائی کر کے تربت میں 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارودی مواد اور خودکش جیکٹیں برآمد ہوئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے پیر اور اتوار کی درمیانی رات ایف سی نے خفیہ اطلاعات پر حب کے نواحی علاقے میں ایک گھر پر اس وقت چھاپہ مارا جب دہشت گردوں کا اجلاس جاری تھا ۔ اور وہاں موجود تمام دہشت گردوں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد تربت میں 20 مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے ۔ تمام دہشت گردوں کو اس وقت گرفتار کیا گیا ہے جب وہ ایک اہم اجلاس میں موجود تھے اور مزید وارداتوں کی منصوبہ بندی بنارہے تھے ۔ حراست میں لئے گئے تمام افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھئے:سعودی عرب میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک،غیرملکی سمیت پانچ افراد زخمی
حراست میں لئے گئے تمام دہشت گردوں کا تعلق مقامی شدت پسند تنظیم سے ہے اور ان کا سربراہ اللہ نذر ہے ۔