اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیساکھی میلہ منانے کی غرض سے پاکستان آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لئے اتنی ہی مقدس ہے جیسے مسلمانوں کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہے۔چئیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بیساکھی میلہ منانے کی غرض سے آئے سکھ یاتریوں کو لاہور سے الوداع کیا۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو پیار محبت ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا، ہم اپنے بچوں کے لئے بہت سوغاتیں لے کر بھارت جا رہے ہیں۔ سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین ہمارے لئے اتنی ہی مقدس ہے جیسے مسلمانوں کے لئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ہے۔واضح رہے کہ ہر سال سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے پاکستان آتی ہے۔
مزید پڑھئے:ایان علی بڑی فنکارنکلی،جیل میں بھی بیٹھ کر پیسے بنانے کا منصوبہ بنا لیا