اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

علامہ محمد اقبال کا پیغام پوری پاکستانی قوم کے لئے متاثرکن ہے، اعزاز چوہدری

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کا پیغام پوری پاکستانی قوم کے لئے متاثرکن ہے۔وہ گزشتہ روز یہاں پاکستانی سفارتخانے میں یوم اقبال کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، اعزاز چوہدری نے پاکستان کے عظیم فلاسفر،مفقر، دانشور اور شعائر علامہ اقبال کو

زبردست خراج تحسین پیش کیا،اور انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے اردو اور فارسی میںشاعری سے د نیا میں مقام حاصل کیا، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری فلسفے اور تصورات میں علیحدہ وطن کا مطالبہ کرنے والے برصغیر نے مسلمانوں نے نئی روح پھنکی اور نتیجتاً پاکستان وجود میں آیا اس موقع پر علامہ اقبال کی زندگی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر معظم صدیقی نے کہا کہ اقبال کی عزمت کا اندازہ اس کی شاعری اور تحریروں میں لوگوں میں اختیارات کی تقسیم اور منزل کی راہ دیکھانے سے لگایا جاسکتا ہے، انہوں نے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کو جگایا جو برطانوی حکمرانوں اور ہندو اکثریت کی آبادی کی ذیادتیوں کا شکار تھے ۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے بغیر پاکستان کے خواب کو کبھی تعبیر نہیں مل سکتی تھی۔ پاکستانی نژاد عائشہ علی نے نئی نسل کے لیے علامہ اقبال کا پیغام پڑھ کر سنایا انہوں نے کہا کہ یہ پیغام سدابہار ہے، جتنا کئی سال پہلے اس میں نوجوانوں کے لیے سبق تھا اتنا ہے آج کے نوجوانوں کے لیے ہے۔ معروف براڈکاسٹر خالد حمید نے علامہ اقبال کا کلا م اور ادبی کام کے حوالے سے تحریری پڑھ کر سنائی تقریب میں پاکستانی امریکی برادری سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…