منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے سستی بجلی کا خواب اب چین کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے گا

datetime 20  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چینی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ تھر کے کوئلے سے سستی بجلی بنا کر پاکستانی عوام کو تحفہ دینگے۔ تاہم پاکستان کو بجلی کے بحران کے مکمل خاتمے کے لیے وقت درکار ہو گا۔ صحرائے تھر کے نو ہزار مربع کلومیٹر کے رقبہ میں 175ارب ٹن کوئلہ موجود ہے۔ اب پہلی بار یہ کوئلہ بجلی بنانے کے لیے استعمال ہو گا اوریہ کام کریگی چین کی ایک بڑی کمپنی شنگھائی الیکٹرک۔ چینی صدر کے وفد میں شامل شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین یانگ شو مین اور سائنو سندھ ریسورسز کے سی ای او کاو وی کے نے نجی ٹی وی کو بتایا
کہ شنگھائی کمپنی تھر میں ساڑھے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ زمین سے کوئلہ نکالا جائیگا اوراس سے وہیں بجلی پیدا ہو گی۔ چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ کوئلے سے سستی بجلی دستیاب ہو گی اور رعایتی قرضوں کی ادائیگی کے بعد مجموعی طور پر بجلی کی فی یونٹ قیمت میں پچاس فیصد کمی آجائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں چینی سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوری طور پر لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں ہے اس کے لیے حکومت کو مزید تھرمل اور ہائیڈل منصوبے شروع کرنا ہونگے۔ چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے محفوظ ملک قرار دیا۔

مزید پڑھئے:بھارت کے فلمی ستارے غریب پھیری والوں کی روزی روٹی کے دشمن بن گئے

ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال جیسی بھی ہو چین کو پاکستان میں کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چینی ماہرین نے بتایا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ ترقی کے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان ترقی کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے اور چین کا تعاون اور ساتھ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے میں مدد کرے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…