پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور میں کامیابی پرتحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر کے گھر پر کارکنوں سے جشن منایا ،کارکن جیت کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے ۔حلقہ این اے فور ضمنی انتخاب میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے ارباب عامر کی رہائش گاہ پر بھر پور جشن منایا ۔صبح سویرے کارکنوں کی بڑی تعداد پی ٹی آئی امیدوار ارباب عامر کے حجرے میں جمع ہوئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے ،اس موقع پر کارکنوں اور مبارکباد کے لیے آنے والے مہمانوں میں
مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ،پی ٹی آئی کارکنوں نے کھلونا نما جعلی شیر پرلاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی اور روئی سے بنے شیر کو چیر پھاڑ دیا۔این اے فور میں تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامرپینتالیس ہزار سات سوچونتیس ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،اے این پی کے خوشدل خان چوبیس ہزارآٹھ سو چوہتر ووٹ لیکردوسرے جبکہ مسلم لیگ ن کے ناصر موسیٰ زئی چوبیس ہزارسات سو نوے ووٹ لیکرتیسرے نمبر پر رہے،حلقے میں تین لاکھ ستانوے ہزار نو سو چار ووٹرز میں ایک لاکھ تینتیس ہزارنو سو ساٹھ ووٹ ڈالے گئے ،ووٹوں کی شرح سینتیس اعشاریہ چھ سات فیصد رہی۔