لندن (مانیٹرنگ یسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے لندن میں 12 ایکڑ پر مشتمل فارم ہاؤس کی قیمت 98 کروڑ روپے ہے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل رہنما جہانگیر ترین کا یہ مبینہ گھر لندن کے امیر ترین لوگوں کے گھروں کے درمیان واقع ہے۔ جہانگیر ترین کا یہ فارم ہاؤس لندن سے باہر نیوبری
کے علاقے میں ہے، ہائیڈ ہاؤس کے نام سے یہ فارم ہاؤس ان کے بیٹوں کی ملکیت ہے، اس فارم ہاؤس میں گھوڑوں کا اصطبل بھی موجود ہے اور اس کے علاوہ اسے سیرگاہ کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے، یہ پلاٹ انہوں نے 2011ء میں خریدا اور 2012 میں یہاں نئی تعمیرات کی گئیں، اس فارم ہاؤس کے دو بڑے گیٹ ہیں۔