اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور امریکہ کا روابط بڑھانے پر اتفاق

datetime 18  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)پاکستان اور امریکہ نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئےآئندہ مہینوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس بارے میں اتفاق رائے واشنگٹن میں وزیر خزانہ اور امریکہ کے نائب وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے درمیان ملاقات کے دوران طے پایا۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی اور سیکرٹری خزانہ وقار مسعود بھی اس موقع پر موجود تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افراط زر میں کمی ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا رحجان اور روپے کی قدر میں استحکام موجودہ حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔دونوں فریقوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں اضافی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت سرمایہ کار دوست ماحول تشکیل دینے کےلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی اورخصوصاً توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، بڑی صنعتوں اور زراعت کے شعبوں میں اصلاحات کو متعارف کرایا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے امریکی حکام کو فاٹا سے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے افراد کی اپنے گھروں کو واپسی کے بارے میں بھی بتایا جس کو حالیہ فوجی کارروائی کے دوران کلیئر کرایا گیا ہے۔ امریکی وزیر تجارت پرٹیز کے مارچ میں دورہ اسلام آباد کا حوالہ دیتے دیتے ہوئے جس میں انہوں نے یو ایس پاکستان بزنس اپرچونٹیز کانفرنس میں شرکت کی تھی فریقین نے دونوں ممالک کے اقتصادی روابط پر اطمینان کا اظہارکیا اور مستقبل میں تمام شعبوں میں معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انتھونی بلنکن کو معاشی شعبے میں حاصل ہونے والی اہم کامیابیوں کے بارے میں بتایا جس سے حالیہ مہینوں کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے امریکی نائب وزیر بلنکن نے ملک میں سلامتی کی صورتحال میں واضح بہتری کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔فریقین نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ توانائی کے شعبہ میں باہمی تعاون کے فروغ میں وسیع امکانات موجود ہیں۔ اس حوالے سے اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کو توانائی کی قلت کے مسئلہ پر قابو پانے کےلئے باہمی تعاون کے فروغ کے حوالہ سے توانائی کے شعبہ کے ورکنگ گروپ کے آئندہ اجلاس میں خصوصی توجہ دی جائے گی۔ فریقین نے بین الاقوامی سطح پر امن وامان اور سلامتی کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پربھی اتفاق کیا گیا کہ بین الاقوامی امن کو درپیش خطرات کے خاتمہ کےلئے عالمی برادری کو مشترکہ کاوشیں کرنی چاہئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…