اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

بیٹی فاقے سے مرگئی!ظالم گاؤں والوں نے الٹا اسکی ماں کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما گئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانچی (آئی این پی ) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع سمڈیگا کے ایک گا ئو ں کریمتی میں فاقے کے باعث موت کا شکار ہو نیوالی 11سالہ بچی سنتوش کماری کی ماں کوئلی دیوی کو گا ئو ں والوں نے تشدد کے بعد اسکے آبائی گھر سے بیدخل کرکے گا ئو ں سے باہر نکال دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی لوگوں نے عورت پر گا ئو ں کو بدنام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ڈری سمی کوئلی دیوی نے گا ئوں کے باہر بنے پنچایت گھر میں پناہ لی۔

فوڈ سیکیورٹی معاملا ت پر کام کرنیوالی ایک تنظیم کے ذریعے خبر سامنے آ نے پر ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر کارروائی شروع کردی ۔ 11سالہ بچی سنتوش کماری کی ماں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسکی بیٹی کی موت بھوک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ سرکاری ڈیلر نے اسے اس وجہ سے راشن نہیں دیا تھا کیونکہ اسکا راشن کارڈ آدھار کارڈ سے منسلک نہیں تھا۔ کوئلی دیوی نے کہا کہ کسی نے بھی اسکے بچوں کا فاقہ توڑنے کیلئے اس کی مدد نہیں کی۔ادھر سمڈیگا کی ضلع انتظامیہ نے اس معاملے پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی او ردعوی کیا کہ بچی سنتوشی ملیریا میں مبتلا تھی اور اسی وجہ سے اسکی موت ہوئی حالانکہ ریاست کے محکمہ صحت نے اس دعوے کو خارج کردیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ سمڈیگا کے ضلع اسپتال کے عملے نے بھی واضح طور سے کہا ہے کہ سنتوشی کماری بیماری کی حالت میں اسپتال نہیں لائی گئی تھی۔ جھاڑ کھنڈ کے وزیراعلیٰ ر گھوبر داس نے سمڈیگا ضلع کا دورہ کیا ہے اور ڈپٹی کمشنر منجونا گجنکری سے اس معاملے کی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایس دکانوں سے راشن کی تقسیم راشن کارڈ یا شناختی کارڈ دکھا کر ہی کرائی جائیگی اور اسکے لئے آدھار کارڈ کی شرط کو واپس لے لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…