ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایران ،القاعدہ گٹھ جوڑ کا پردہ عنقریب چاک کیا جا ئے گا ،سی آئی اے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ’سی آئی اے‘ کے چیف مائک پاؤمپے نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ’ سی آئی اے‘ عنقریب القاعدہ اور ایران کے باہمی گٹھ جوڑ کا پردہ چاک کرے گی۔

واشنگٹن میں ایک کانفرنس سے خطاب میں پاؤمپے نے پڑوسی ملکوں میں ایرانی مداخلت، دہشت گردی کی ایرانی سرپرستی، ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی کوششوں پر تفصیلی بات کی۔انہو ں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکیورٹی اداروں کو ایران سے نمٹنے کے لیے وسیع تراقدامات کی اجازت دے رکھی ہے۔’سی آئی اے‘ چیف کی جانب سے ایران کے بارے میں یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں صدر ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اپنی نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل میکس ماسٹر کا کہنا ہے کہ ایرانی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے اختیار کردہ حکمت عملی کو تمام ممکنہ اور دسیاب وسائل کے ذریعے استعمال کیا جائے گا۔واشنگٹن کا کہنا ہے کہ وہ عراق کو ایک طاقت ور ملک دیکھنا چاہتا ہے

جس پر ایران کا کوئی دباؤ اور اثرو رسوخ نہ ہو۔ امریکا ایران کو شام میں بشار الاسد کے زیرانتظام علاقوں میں تعمیر نو سے بھی روکے گا۔ نیز امریکا ایرانی پاسداران انقلاب کے مالی ذرائع کی روک تھام کے لیے بھی تمام وسائل استعمال کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…