اسلا آباد(نیوزڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں بم دھماکے میں جانی نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔وزیر اعظم ہاو¿س سے جاری بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے افغانستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں تاہم وہ بزدلانہ کارروائیاں کر کے ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتے، خطے سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گے۔