اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان رینجرز کراچی نے سنی اتحاد کونسل کےرہنما طارق محبوب کی رینجرز کی تحویل میں جاں بحق ہونے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طارق محبوب کا انتقال رینجرز کی تحویل میں نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز جاری تردیدی بیان میں ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے فوری بعد ہی طارق محبوب کو سنٹرل جیل بھیجوا دیا تھا طارق محبوب کا انتقال سنٹرل جیل میں پولیس کی تحویل میں ہوا ہے۔ ملزم کی جوائنٹ انٹروگیشن کی جانی تھی جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزم طارق محبوب کو 90 روز کے لئے حفاظتی تحویل میں دیا تھا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب کو چند روز قبل مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا تھا۔
مزید پڑھئے:عامر خان نے 21 ہزار لڑکیوں کو مسترد کیا
عدالتی حکم کے بعد طارق محبوب کو پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا تھا ملزم کا انتقال سینٹرل جیل میں ہوا ہے۔