نیو یارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے کہا کہ اقوام متحدہ ثابت قدمی سے غربت کے خاتمے کو مسلسل فروغ دے گا، 20سال میں دنیا میں غریب افراد کی تعداد میں نصف سے زائد کمی آئی ،دنیا میں غریب افرادکی تعداد میں سب سے زیادہ کمی چین نے کی ہے ۔ چین ایسا
ملک بن گیا ہے جس نے سب سے پہلے اقوام متحدہ کا ہزاریہ ترقیاتی اہداف مکمل کیا ۔ منگل کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق غربت کے خاتمے کے حوالے سے پچیسواں عالمی دن منایا گیا ۔ اقوام متحدہ نے مختلف فریقوں سے غربت کے خاتمے اور امن اور اشتراک کے راستے کی تعمیرکی اپیل کی اور کہا کہ چین کے طریقہ کار نے دنیا میں غربت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ رواں سال غربت کے خاتمے کے حوالے سے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے مختلف علاقوں کے غریب خاندانوں کو سمجھنے اور زیادہ غربت کے شکار لوگوں کے ساتھ میل جول اور غربت کے خاتمے کے لیے مختلف پس منظر کے باشندوں پر مشتمل یونین کے قیام کی اپیل کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ثابت قدمی سے غربت کے خاتمے کو مسلسل فروغ دے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی کا ایجنڈا اب سب سے موئثر ذریعہ ہے ۔ گذشتہ بیس
سے زائد سالوں میں دنیا میں غریب افراد کی تعداد میں نصف سے زائد کمی آئی ہے ۔ اور دنیا میں غریب افرادکی تعداد میں سب سے زیادہ کمی چین نے کی ہے ۔ چین ایسا ملک بن گیا ہے جس نے سب سے پہلے اقوام متحدہ کا ہزاریہ ترقیاتی اہداف مکمل کیا ہے ۔