اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سلمان تاثیر قتل کیس میں ممتاز قادری کی سزا کیخلاف اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی گئی ۔ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو قتل کرنے والے ممتاز قادری نے سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جسے ابتدائی سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطاق ممتاز قادری کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے چیف جسٹس ناصر الملک نے دور کنی بینچ تشکیل دے دیاہے ۔ دو رکنی بنچ ممتاز قادری کی اپیل پر 20 اپریل کو سماعت کر ے گا
مزید پڑھئے:خانہ کعبہ کے دروازے کی تیاری پر کتنی لاگت آتی ہے؟