اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد خاقان عباسی، چوہدری نثار اور سعد رفیق نواز شریف سے دور ہونے لگے، تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کچھ دنوں میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو یہ کہنے والے ہیں کہ معاملات میرے بس سے باہر ہو چکے ہیں، سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو ایک نہیں بلکہ ایک وقت میں کئی پریشانیوں کا سامنا
ہے، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی اب کھل کر بولنا شروع کر دیا ہے، اس کے علاوہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی چوہدری نثار کے قریب ہوتے جا رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق اب نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے بھی کافی دور ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ امریکی وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، اس وفد نے امریکی خاندان کو دہشتگردوں سے بازیاب کروانے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔