منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پاک فوج کی جانب سے سوات کے شہریوں کو مفت بجلی کا تحفہ

datetime 17  اپریل‬‮  2015 |

سوات(نیوزڈیسک )پاک فوج صرف دہشت گردوں کی سرکوبی میں ہی مہارت نہیں رکھتی بلکہ فلاحی کاموں میں بھی اس کا کوئی ثانی نہیں ہے اور اسی جذبہ حب الوطنی کے تحت وادی سوات کی خوبصورتی کو چار چاند لگانے کے لئے آرمی کی جانب سے مفت بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔پاک فوج کے لیفٹیننٹ کر نل احمد بلال عثما نی نے میڈیاکو بتایا کہ زلزال یونٹ نے سوات میں مٹہ کے علاقے چپریال میں 8 پن بجلی گھر بنائے ہیں جس کی مدد سے ڈیڑھ سے 2 لاکھ شہریوں کو 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی کی مفت فراہمی کی جاتی ہے۔ پن بجلی گھروں سے 3 سو گھروں اور 2 سو سے زائد دکانوں بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ چپریال کے علاوہ پاک فوج نے شدت پسندی سے سب سے زیا دہ متا ثرہ علا قے گٹ پیوچارمیں بھی 2 پن بجلی گھر بنا ئے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کے عوض صرف 150 روپے ماہانہ مینٹینس چارجز کے طور پر وصول کئے جاتے ہیں۔پاک فوج نے چشموں اور دریا کے پانی کو بہت ہی پروفیشنل طریقے سے ٹربائنز کی طرف موڑا ہے جس سے پانی کے پریشر سے بجلی پیدا ہوتی ہے اور ان کی خوبصورتی بھی دیکھنے کے لائق ہے۔ یہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس صرف 8 ماہ کی قلیل مدت میں قائم کئے ہیں اور ان کی لاگت پر تقریبا 65 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…