منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اسرائیل نے دو اہم اسلامی ممالک سے ایک ہی وقت میں جنگ کا اعلان کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں شمالی محاذ پر لبنان اور شام کے ساتھ ایک ہی وقت میں جنگ ہوسکتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ملک کے شمالی محاذ پر اسرائیل کے لیے خطرہ لاحق ہے۔ شامی فوج، ایرانی ملیشیا، حزب اللہ اور لبنانی فوج اسرائیل کے لیے خطرہ ہیں۔لائبرمین نے مزید کہا کہ شمالی محاذ

کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو جنوبی محاذ ’غزہ کی پٹی‘ میں بھی جنگ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والا معرکہ کہاں سے شروع ہوتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ چاہے وہ شمالی محاذ ہو یا جنوبی ہماری فوج دونوں محاذوں پر ایک ساتھ جنگ کے لیے تیار ہے۔لائبرمین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل فی الحال جنگ کو ٹال رہا ہے مگر مشرق وسطیٰ میں تیزی کے ساتھ تبدیل ہوتے حالات میں کچھ بھی ممکن ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…