اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں دو ارکان آپس میں جھگڑ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں سے روابط کے طعنے پر مسلم لیگ (ن) کے دو ارکان اسمبلی آپس میں جھگڑ پڑے اور پہلے تو تلخ کلامی ہوئی اس کے بعد دونوں ارکان گتھم گتھا ہو گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی بی کے خط پر مسلم لیگ (ن) کے دو ارکان اسمبلی آپس میں الجھ پڑے۔
مسلم لیگ کے رکن اسمبلی راناحیات نے چوہدری اسدالرحمان کوطعنہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے دہشت گردوں سے رابطے ہیں اور آپ کا نام بھی آئی کے خط میں موجود ہے، جس پر دونوں اراکین میں تلخی کلامی ہوئی اور یہ تلخ کلامی اتنی بڑھی کہ دونوں ارکان قومی اسمبلی کی لابی میں گتھم گتھا ہو گئے جس پر وہاں موجود دوسرے ارکان نے ان کو علیحدہ کیا۔