انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک فوجی گاڑیاں شامی صوبے ادلب میں داخل ہو گئی ۔برطانوی میڈیاکے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اتوار کے دن جب ترک فوجی شام میں داخل ہوئے تو تحریر الشام کے جنگجو ان کو مدد فراہم کرتے رہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ کچھ مقامات پر ترک افواج اور جہادیوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئی ہیں اور بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ روز ترک صدر نے کہا تھا کہ شامی باغیوں کو عسکری کارروائی میں مدد فراہم کی جائے گی۔
دریں اثناء شامی فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے المیادین نامی شہر میں موجود داعش کے جنگجوں کے گرد اپنا گھیرا مزید تنگ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے دن شامی فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے المیادین نامی شہر میں موجود داعش کے جنگجوں کے گرد اپنا گھیرا مزید تنگ کر دیا۔ اس عسکری کارروائی میں شامی فورسز کو اتحادی ملیشیا گروپوں کو تعاون بھی حاصل ہے۔ دیر الزور کے جنوب مشرق میں واقع اس شہر کو داعش کا ایک اہم گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔