ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

افسوسناک واقعہ۔۔۔15افراد جاں بحق

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017 |

مستونگ/اسلام آباد(این این آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک مسافر وین اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔لیویز کے مطابق مستونگ کے قریب آرسی ڈی ہائی وی پر دشت تیراہ میل کے علاقے میں کوئٹہ سے بولان جانے والی ایک بس، مستونگ سے کوئٹہ جانے والی ایک وین سے ٹکرا گئی ٗحادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسافروں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق حادثے میں 2 درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔لیویز کے مطابق حادثے میں زیادہ تر ہلاکتیں وین کے مسافروں کی ہوئیں۔بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والوں میں بچوں اور خواتین سمیت پکنک کیلئے جانے والے افراد بھی شامل تھے۔حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائی کی جب کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو حکام بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ مستونگ کے قریب اسپتالوں میں بہتر طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے جبکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دشت میں ٹریفک حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا وزیر اعظم آفس میڈیا سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے جاں بحق افراد کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…