اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چین کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر بیس اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔معزز مہمان پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ان کے دورے میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔پاکستان کے مثالی دوست چین سے ایک معززمہمان جن کا شدت سے انتظار تھا بالآخر بیس اپریل کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ ژی جنگ پن جنہیں گزشتہ سال پاکستان آنا تھا ان کے استقبال کی تیاریاں کی جاری ہیں۔معزز مہمان پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کریں گے۔ ایک خصوصی تقریب میں انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین سول اعزاز نشان پاکستان دیا جائے گا ، جبکہ صدر مملکت ژی جنگ پن کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ چینی صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان آئیں گے اور ان کے وفد میں سینیر وزرا، اور کمیونسٹ پارٹی کے حکام کے علاوہ بڑے سرمایہ کار اداروں کے سربراہان بھی ہوں گے۔ژی جنگ پن کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات ہوگی جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ چینی صدر کے دورے میں توانائی ، مواصلات ، انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سمجھوتے ہوں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































