جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

وکی لیکس :سونی کی چور شدہ دستاویزات شائع کر دیں

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بر طانیہ (نیوز ڈیسک)وکی لیکس نے فلم ساز ادارے سونی پکچرز انٹرٹینمنٹ کی وہ لاکھوں ای میلز اور دستاویزات شائع کر دی ہیں جو گذشتہ برس ایک سائبر حملے میں چرائی گئی تھیں۔ان دستاویزات میں بظاہر کمپنی کی برطانوی وزیرِ اعظم کے دفتر اور ہالی وڈ کی اہم شخصیات سے بات چیت کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔سونی نے وکی لیکس کی جانب سے دستاویزات کی اشاعت کی ’شدید مذمت‘ کی ہے۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم وکی لیکس کے اس دعوے سے بالکل متفق نہیں ہیں کہ یہ مواد عوامی ڈومین کا حصہ ہے۔‘وکی لیکس کی جانب سے افشا کیے جانے والے مواد میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ای میلز اور 20 ہزار سے زیادہ دستاویزات شامل ہیں۔وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولین اسانڑ نے سونی کی دستاویزات کی اشاعت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بتاتی ہیں کہ ایک کثیرالقومی کمپنی کیسے کام کرتی ہے اور کیسے وہ ایک ’جیو پولیٹیکل‘ تنازع کا مرکزی حصہ تھی۔گذشتہ سال 24 نومبر کوگارڈیئن آف پیس’جی او پی‘ نامی گروپ کے ہیکروں نے سونی کمپنی کے کمپیوٹروں سے حساس معلومات چرائی تھیں اور انھیں عام کر دیا تھا لیکن انھیں انٹرنیٹ پر آسانی سے تلاش کرنا ممکن نہیں تھا۔’دی انٹرویو‘ کو کرسمس پر منتخب سینما گھروں اور انٹرنیٹ پر ریلیز کیا گیا تھایہ سائبر حملہ اس وقت ہوا تھا جب سونی شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے بارے میں اپنی متنازع فلم ’دی انٹرویو‘ ریلیز کرنے والی تھی۔سونی پکچرز پر حملہ کرنے والے ہیکرز نے سینیما گھروں کو تنبیہ کی تھی کہ اس فلم کی نمائش سے باز رہیں۔اس دھمکی کے بعد فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی تاہم بعد کرسمس پر اسے منتخب سینما گھروں اور انٹرنیٹ پر ریلیز کیا گیا تھا۔شمالی کوریا نے اس وقت اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی تاہم اسے ایک ’صحیح قدم‘ قرار دیا تھا۔تاہم امریکہ نے اس سائبر حملے کے تناظر میں شمالی کوریا پر رواں برس جنوری میں نئی پابندیاں لگائی تھیں۔امریکہ کے خیال میں شمالی کوریا نے اپنے رہنما کم جونگ کے قتل کے منصوبے پر مبنی مزاحیہ فلم دی انٹرویو بنانے پر سونی پکچرز کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔اس کے علاوہ رواں ماہ ہی صدر اوباما نے ایسے پروگرام کی تشکیل کا حکم دیا ہے جس کی مدد سے امریکی حکومت غیر ملکی ہیکرز پر پابندیاں لگا سکے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…