انقرہ (آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان 9 اکتوبر کو یوکرین کا دورہ کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردواگان ترک۔ یوکرین اعلی سطحی سٹریٹیجک کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے 9 اکتوبر کو یوکرین کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔صدارتی پریس مرکز سے جاری اعلان کے مطابق صدر اردگان اور یوکرین کے صدر پیٹرو پروشینکو کی
زیر قیادت کیو میں منعقدہ اجلاس جسمیں متعلقہ وزرا بھی شرکت کریں گے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل کا جامع شکل میں جائزہ لیا جائے گا ۔صدر ایردوان کیو میں وزیر اعظم گروسمین اور پارلیمنٹ کے اسپیکر انڈرے پاروبے کیساتھ ملاقات کے بعد یوکرین میں ترک ہم نسلوں کے نمائندوں کیساتھ بھی ملاقات کریں گے ۔صدر ایردوان یوکرینی سربراہان کیساتھ ملاقات میں یوکرین کے ساتھ
سٹریٹیجک حصہ داری تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیں گے اور اس دائرہ کار میں متعدد معاہدوں اور پروٹوکولز پر دستخط کیے جائیں گے۔وہ کریمیا کے مسئلے اور کریمیا تاتار ترکوں کی صورتحال کو بھی زیر غور لائیں گے ۔