جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل باجوہ کے افغانستان سے واپس پاکستان آتے ہی افغانستان سے پاکستان پر فائرنگ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان سرحد کے پار سے ایک بار پھر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں نائب صوبے دارشہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سرحد کے پار سے راجگال میں مستل درے پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے نائب صوبے دار اظہر علی کی نماز جنازہ پشاور گیریژن

میں ادا کردی گئی۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شہید جوان کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میں لے جایا جائے گا اور انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا تھا جہاں افغان صدر اشرف غنی سے ان کی ملاقات بھی ہوئی تھی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔افغان میڈیا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا تھا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور تجارت جیسے امور بھی زیر غور آئے تھے۔واضح رہے کہ افغانستان کی جانب سے یہ فائرنگ اس وقت کی گئی ہے جب آرمی چیف جنرل باجوہ کو افغانستان سے واپس آئے چند گھنٹے نہیں گزرے تھے اور پاکستان میں اہم ترین کور کمانڈرز کانفرنس بھی جاری تھی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپیشل کور کمانڈر کانفرنس بلانے کا مطلب ہے ملک کے سکیورٹی حالات غیر معمولی ہیں۔ کور کمانڈرز کانفرنس 7 گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں متعدد اہم معاملات زیرغور آئے۔ کانفرنس کے شرکاء نے ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں پر اظہار اطمینان کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس کے دوران شرکاء کو اپنے دورہ افغانستان

سے متعلق بھی اعتماد میں لیا۔کانفرنس کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کے چپے چپے سے دہشتگردوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔کانفرنس کے دوران کئی اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…