جمعہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2024 

آئندہ الیکشن میں عوام نواز شریف کے حق میں فیصلہ کرینگے،شاہد خاقان عباسی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کوپھانسی دینے کا فیصلہ عوام نے قبول نہیں کیا، آئندہ سال جون میں الیکشن ہوگا، جس میں عوام نواز شریف کے حق میں فیصلہ کرینگے،ہمارے خلاف 28جولائی کو فیصلہ آیا جو ہم نے من وعن قبول کیا مگر یہ فیصلہ بھی تاریخ نہیں بھولے گی ۔ہم نے مسلم لیگ (ن) کے منشور کو مکمل کرنا ہے یہی ہمارا

مینڈیٹ ہے، نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ چار سال میں ہونیوالے ترقیاتی کام مثالی ہیں، ٹی وی پر تنقید کرنے والے 8سالہ آمرانہ دور کی موجودہ چار برسوں سے مماثلت کرکے تو دکھائیں میں پچھلی نشستوں میں بیٹھنے والا آدمی تھا، جماعت کی طاقت نے مجھے وزیراعظم بنا دیا، مجھے فخر ہے کہ 30 سال پہلے میں نے مسلم لیگ ن کو جوائن کیا اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں ،یہ پارٹی کی طاقت ہی تھی جس نے مجھے وزیراعظم بنا دیا۔میں میاں نواز شریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔منگل کو مسلم لیگ(ن) کی مرکزی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج تاریخ ساز دن ہے،محمد نواز شریف ایک بار پھر پارٹی صدر منتخب ہوئے، پارٹی صدر منتخب ہونے پر نواز شریف کو مبارک باد دیتا ہوں،نواز شریف30سال قبل پہلی مرتبہ پارٹی صدر منتخب ہوئے تو میں موقع پر موجود تھا، ذوالفقار علی بھٹو کو بھانسی دینے کا فیصلہ بھی ہوالیکن عوام نے قبول نہیں کیا، آئندہ سال جون میں الیکشن ہوگا، جس میں عوام نواز شریف کے حق میں فیصلہ کرینگے،ہمارے خلاف 28جولائی کو فیصلہ آیا جو ہم نے من وعن قبول کیا، ہم نے مسلم لیگ (ن) کے منشور کو مکمل کرنا ہے یہی ہمارا مینڈیٹ

ہے، نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ چار سال میں ہونیوالے ترقیاتی کام مثالی ہیں، ٹی وی پر تنقید کرنے والے 8سالہ آمرانہ دور کی موجودہ چار برسوں سے مماثلت کرکے تو دکھائیں، کارکنوں نے آج جس اعتماد کا اظہار کیا یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں اس کا اظہار کرینگے،عوام کی طاقت اور احمایت سے انشاء اللہ ہم ہمیشہ سرخرو ہونگے۔پارٹی کی طاقت نے مجھے وزیراعظم کے عہدے پر

بٹھایا۔ہمارے خلاف فیصلے کو عوام اور تاریخ قبول نہیں کرتی،8ماہ میں نوازشریف کے شروع کیے منصوبوں کو مکمل کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…