کولمبو (نیوز ڈیسک) سری لنکن کرکٹ کے سابق جادوئی سپنر مرلی دھرن (آج) جمعہ کو اپنی 43 سالگرہ منائیں گے ۔ مرلی دھرن 17 اپریل 1982ءکو سری لنکا کے سیاحتی مقام کینڈی میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم کی جانب سے 133 ٹیسٹ، 350 ایک روزہ اور 12 ٹی ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 1261رنز سکور کرنے کے ساتھ ساتھ 800 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں 674 رنز کے ساتھ ساتھ 534 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں ایک رن کے ساتھ 13 وکٹیں حاصل کیں۔
مرلی دھرن نے اپنی کیریئر کا پہلا ٹیسٹ میچ 18 اگست سے 2 ستمبر 1992ءکے درمیان آسٹریلیا کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 18سے 22 جولائی کے درمیان بھارت کے خلاف کھیلا۔ پہلا ایک روزہ میچ 12 اگست 1993ءکو بھارت کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ بھی بھارت کی خلاف 2 اپریل 2011ءکو کھیلا۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 22 دسمبر 2006ءکو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹونٹی 20 میچ 31 اکتوبر 2010ءکو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ واضح رہے کہ مرلی دھرن ون ڈے اور ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنیوالے باﺅلر ہیں۔
جادوئی سپنر مرلی دھرن (آج) اپنی 43 سالگرہ منائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































