منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم امر یکہ کے دورے کے بعد لندن پہنچ گئے

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ کے دورے کے بعد لندن پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک گئے تھے، اس دوران انہوں نے مختلف عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اقوام متحدہ

کے پہلے دورے کے دوران انکا انتہائی مصروف شیڈول رہا اور انہوں نے مختلف عالمی رہنمائوں کے ساتھ یکے بعد دیگرے ملاقاتوں کے علاوہ جنرل اسمبلی کے اجلاس اور او آئی سی رابطہ گروپ سے خطاب بھی کیا اور میڈیا کو بھی انٹرویوز دیئے۔ دورے کے دوران انہوں نے امریکہ، برطانیہ، اردن، ترکی، نیپال، ایران اور سری لنکا کے رہنمائوں کے ساتھ دوطرفہ معاملات پر بات

چیت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف فورمز پر پاکستان کا مقدمہ بھی بہت احسن انداز میں پیش کیا۔ دورے کے دوران پیلس ہوٹل میں دیئے گئے استقبالیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ان کی غیر رسمی بات چیت ہوئی، جس میں انہوں نے امریکی صدر کو آگاہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری

جنرل سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مابین اس دیرینہ تنازعے کے پرامن اور منصفانہ حل کیلئے خصوصی نمائندے کا تقرر کرنے پر بھی زور دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…