اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بجلی تقسیم کا کمپنیوں کو اضافی بجلی بل وصول کرنے سے روک دی اہے اور 11کمپنیوں کو نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں۔ یہ حکم جسٹس اختر من اللہ نے اضافی بلوں کی وصولی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیا۔ بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف تحریک انصاف نے درخواست دائر کی تھی۔ تحریک انصاف کے وکیل نے دلائل دیتے ہوے کہا کہ یہ اضافہ غیر قانونی ہے جو کہ نیپرا ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں نے یہ اضافہ نیپرا کی اجازت کے بغیر کیا۔ اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ بجلی بلوں میں کتنی اضافی وصولیاں کی گئیں۔ عدالت نے یہ بھی حکم دی اکہ تقسیم کار کمپنیاں قانون کے مطابق چارج کریں کیونکہ یہ بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے۔ عدالت نے 11بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری پانی و بجلی اور چیئرمین واپڈا سے 2ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بجلی بلوں پر اضافے کی وصولی کو روک دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)
-
نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے اہم خبر
-
اسرائیل جانیوالی پرواز کے زخمی پائلٹ کا پہلا بیان سامنے آگیا، تصویر بھی جاری
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
افغانوں کے منسوخ کارڈ بحالی کیلیے 12 کروڑ لینے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار
-
خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا
-
پاکستانی کریئٹر کی اے آئی سے تیار کردہ فلم کے یوٹیوب پر ریکارڈ توڑ ویوز، نوجوان نے کروڑوں کما لیے
-
انکل کو جیل میں رکھا جائے جب تک وہ بوڑھا نہ ہوجائے؛ زیادتی کی شکار بچی کا جج سے مطالبہ
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کردیا
-
انوشکا شرما کے ایک آرڈر نے قرض میں ڈوبے ریسٹورنٹ کی قسمت بدل دی
-
حکومت نے قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کردیا
-
آئی فون 18 پرو میکس پر پاکستان میں کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ نئی تفصیل آگئی
-
زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
راولپنڈی کے گھر سے دو بھائیوں کی لاشیں برآمد



















































