بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

دورہ بنگلہ دیش میں عمر اکمل کوقربانی کا بکرا بنایاگیا، کامران اکمل

datetime 9  اپریل‬‮  2015 |

لاہور(نیوز ڈیسک) کامران اکمل نے عمر کو دورہ بنگلہ دیش کے لیے منتخب نہ کرنے کو ناانصافی قراردیا، وکٹ کیپپر بیٹسمین کا کہنا ہے کہ بیٹنگ آرڈرمیں ردوبدل کر کے عمر اکمل کوقربانی کا بکرا بنایاگیا جس سے ان کی کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رہ سکا۔ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ عمروکٹ کیپنگ کے لیے پہلا انتخاب نہیں تھے اور انھوں نے ٹیم کی ضرورت کومدنظر رکھتے ہوئے یہ اضافی ذمہ داری قبول کی لیکن سرفراز کو پہلے دن سے موقع دینا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچز میں اضافی بولر کھلانے کی خاطر پاکستان نے وکٹ کیپرسرفراز احمد کو بٹھاتے ہوئے عمر اکمل کو ابتدائی4 میچز میں وکٹ کیپنگ کی اضافی ذمہ داری دی لیکن ناصر جمشیدکی بحیثیت اوپنر بدترین ناکامی کے بعد سرفراز کو وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سونپی گئی۔
کامران اکمل نے کہا کہ جب کبھی بھی ٹیم کو بیٹنگ لائن میں تجربات کی ضرورت پڑتی ہے تو عمر کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے ، اب ایسا محسوس ہوتا کہ لائن اپ میں جب بھی تجربات کی ضرورت ہوتی ہے عمر کے بیٹنگ آرڈر میں ردوبدل اور حتی کہ ٹیم سے باہر کر کے قربانی کے بکرے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھئے:اربوں ڈالر کمانے والی کمپنی ایپل نے بھی قرضہ لے لیا

ان کا کہنا تھا کہ عمر نے ٹیم کی خاطر بغیر کسی قسم کی شکایات کے سمجھوتہ کیا لیکن اس طرح اچھے کھلاڑی نہیں بنائے جاتے بلکہ اس طرح اچھے کھلاڑی تباہ ہوجاتے ہیں،کامران نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے عمرکومنتخب نہ کرنے کو ناانصافی قراردیا۔ انھوں نے کہاکہ اگر مسائل کی بات کی جائے تو ہم میں سے کوئی بھی فرشتہ نہیں، کوچ اور مینجمنٹ کو نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے غلطی سے بچنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔دورہ بنگلہ دیش سے عمرکو ڈراپ کرنے سے ان کے کیریئر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر کے پاس ابھی 10سے 15سال ہیں اور وہ بہترین کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آئے گا، مجھے اس کے ٹیلنٹ پر کوئی شک نہیں کیونکہ بچپن سے میں نے ہی اس کی تربیت کی ہے ،اس میں اہلیت ہے اور ایک روشن مستقبل اس کا منتظر ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…