پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹائی نہ لگانے کے راز سے پردہ اٹھادیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

نیو یارک ( آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر سے ملاقات کے دوران ٹائی نہ لگانے کے راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں زمانہ طالبعلمی کے دوران امریکی کالج میں پڑھایا گیا تھا کہ ٹائی دو مواقع پر لگانی چاہیے، ایک اپنی شادی کے دن اور دوسرا کسی کی موت پر ، نہ تو میری شادی ہے اور نہ ہی کوئی مرگ ہوئی ہے اس لیے ٹائی نہیں لگائی۔

واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹائی نہیں لگائی تھی جس پر چہ میگوئیاں کی جا رہی تھیں۔ اس کے علاوہ بھی انہوں نے اب تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک بار بھی ٹائی نہیں لگائی اور یہ سوال پوچھا جا رہا ہے کہ جب و ہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے تو کیا اس وقت بھی ٹائی نہیں لگائیں گے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…