منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اظہر علی کو پوری ٹیم کی سپورٹ حاصل ہے: فواد عالم

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم مڈل آرڈر بیٹسمن فواد عالم نے کہا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش نئے کھلاڑیوں کے لئے اچھا موقع ہے کہ وہ کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ پکی کریں، انہوں نے کہا کہ بطور پلیئر وہ کپتان اظہر علی کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ اظہر علی کو پی سی بی نے کپتان مقرر کیا ہے اور انہیں پوری ٹیم کی سپورٹ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شامل بہت سے لڑکے نئے ہیں لیکن ہم سب ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک ساتھ کھیلتے آئے ہیں، اس لئے اچھا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب دورہ بنگلہ دیش کی بہترین تیاری کر رہے ہیں، ہمارا کوچنگ اسٹاف ہمیں جو کچھ کرنے کو کہتا ہے اس پر عمل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دورہ بنگلہ دیش میں اچھی کارکردگی دکھاﺅں گا۔ میرا کھیلنے کا اپنا سٹائل ہے۔ میچ کے دوران جیتنے چھکے چوکے بھی مار لیں لیکن سنگلز اور ڈبلز لینا ضروری ہوتا ہے کیونکہ انہیں سے اننگز بلٹ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میچوں کے دوران جتنا موقع ملے گا اچھا پرفارم کروں گا۔ کوشش ہو گی کہ ٹیم کی ضرورت ہے حساب سے اننگز کھیلوں۔
انہوں نے نئے لڑکوں کے حوالے سے کہا کہ نئے لڑکوں کے پاس بہت اچھا موقع ہے۔ ٹیم میں اس وقت ہر ڈیپارٹمنٹ میں نئے لڑکے ہیں اور سب کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائیں اور ٹیم میں اپنی جگہ پکی کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…