لاہور: پاکستان عوامی تحریک کو مینار پاکستان پر 19اکتوبر کو جلسے کی مشروط اجازت مل گئی ہے۔ جس کے بعد پی اے ٹی نے جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پاکستان عوامی تحریک کے ذمہ دار ان کے درمیان 44نکاتی ضابطہ اخلاق پر اتفاق ہوا جس پر عوامی تحریک کے عہدیداران نے دستخط کر دیئے ہیں۔ جلسہ سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری اور دیگر رہنا رہنما خطاب کریں گے۔