بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

یووراج، سہواگ، گھمبیر، ظہیر اور ہربھجن سنگھ بھارتی ٹیم میں واپسی کے لئے پر عزم

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پانچ بھارتی کھلاڑی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بھارتی ٹیم میں واپسی کیلئے پر امید ہیں۔ یووراج سنگھ، گوتم گھمبیر، وریندر سہواگ، ظہیر خان اور ہربھجن سنگھ کے پاس بھارتی ٹیم میں کم بیک کرنے کا یہ آخری موقع ہو گا۔ پانچوں کرکٹرز آئی پی ایل ایٹ کو ٹیم میں واپسی کیلئے ایک سیڑھی کے طور پر استعمال کرنے کے خواہاں ہیں اور اب دیکھنا یہ ہے کہ کونسے کھلاڑی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ پانچوں کرکٹرز نے 2011ءمیں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کو 28 برس بعد چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن اس کے بعد ان کرکٹرز کو ناقص فارم اور کارکردگی کی بناءپر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا اور رواں برس منعقدہ ورلڈ کپ کیلئے بھی انہیں سکواڈ سے نظر انداز کیا تھا۔ کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ٹیم سے دوری ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے اور وہ اس بار لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے دوبارہ سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر لیں گے تاہم اگر یہ کرکٹرز اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوئے تو انہیں ہمیشہ کیلئے بھارتی ٹیم سے دوری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…