منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئی پی ایل میں رمیزراجہ اورغیرملکی خواتین کمنٹری ٹیم میں شامل

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہیںبنا سکا تاہم اس ایونٹ میں سابق کپتان رمیز راجہ مائیک کے پیچھے کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
وہ ایونٹ کی 26 رکنی مضبوط کمنٹری ٹیم کا حصہ ہیں۔آئی پی ایل میں پہلی اور آخری بار پاکستان کے کھلاڑی 2008 میں کھیلے گئے پہلے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی دیے تھے لیکن اس کے بعد ان پرایونٹ کے دروازے سختی سے بند کردیے گئے ہیں۔ اگرچہ اظہر محمود اور عمران طاہر آئی پی ایل میں کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
تاہم انھیں برٹش اور جنوبی افریقی پاسپورٹ کی وجہ سے یہ موقع ملا ہے۔ آئی پی ایل میں اس بار 4 سابق خواتین کرکٹرز بھی کمنٹری کے جوہر دکھائیں گی، ان میں انجم چوپڑا، ایشا گوہا، لیزا استھالیکر اور مالینے جونز شامل ہیں۔ انجم چوپڑا بھارت کی سابق کپتان اور بیٹسمین ہیں، وہ پہلے بھی کئی ٹورنامنٹس میں اسٹوڈیو جوائن کرچکی ہیں، انگلینڈ کی سابق فاسٹ بولر ایشا کو بھی ریڈیو اور ٹی وی پر کمنٹری کا تجربہ ہے۔ لیزا آسٹریلیا کی سابق آل راو¿نڈر ہیں جبکہ مالینے بھی ویمنز کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…