اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انڈسٹریل اور پاور سیکٹر کے لئے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے حتمی فیصلہاعلیٰ سطح کے اجلاس میں منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق گیس کی تقسیم کار کمپنیوں کو مالی مشکلات سے نکالنے کے لیے حکومت کو نرخوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس کے تحت انڈسٹریل اور پاورسیکٹر صارفین کے لئے گیس کی قیمت سات سو پچاس روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی، تاہم فرٹیلائزر، مینوفیکچررز، بجلی گھروں اور گھریلو صارفین کو نئے گیس ٹیرف سے استثنی حاصل ہوگا، وزارت پیٹرولیم کے مطابق دوسری تجویز میں کہا گیا ہے کہ کراس سبسڈی سسٹم ختم کرکے تمام صارفین کو یکساں نرخوں پر گیس فراہم کی جائے، گیس کے نرخوں کو بڑھانے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔