جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

’’ وہ وقت جب بے نظیر بھٹو کو سیٹھ عابد نے اغوا کر لیا تھا‘‘

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کا صرافہ بازار کسی زمانے میں ’’کامل گلی‘‘ میں ہوا کرتاتھا۔ اسی صرافہ بازار میں پاکستان کے نامور بزنس مین سیٹھ عابد کے والد کی دکان بھی ہوا کرتی تھی۔سیٹھ عابد (شیخ عابد حسین) کے والد کی بابت ستار بھائی نے مجھے بتایا تھا کہ انھوں نے ’’امام مہدی‘‘ ہونے کا دعویٰ کر رکھا تھا۔ وہ صرافہ بازار میں ایک ہاتھ میں قینچی لے کر گھوما کرتے تھے اور جہاں کسی شخص کے چہرے پر ڈاڑھی اور مونچھیں دیکھتے وہیں

قینچی سے اس کی مونچھیں تراش دیتے کیونکہ یہ سنت رسول کے عین مطابق تھا۔ اللہ نے انھیں چھے بیٹے عطا کیے جن میں سے آج کتنے زندہ ہیں اس کا مجھے علم نہیں۔ لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ ان چھے بیٹوں میں سے ہر ایک ’’ارب پتی‘‘ تو ضرور ہے۔ ایک اور بات جو ان بھائیوں میں مشترک تھی وہ یہ ہے کہ سب کے سب حاجی تھے۔ان بھائیوں میں شیخ عابد حسین کے پاس سب سے زیادہ دولت تھی۔ شیخ عابد حسین کے بارے میں ستار بھائی نے جو کچھ مجھے بتایا اس کے بعد مجھے ان کے بارے میں جاننے کی مزید خواہش پیدا ہوتی چلی گئی۔ سب سے پہلے تو یہ کہ اپنے سارے بھائیوں میں وہ سب سے زیادہ ہوشیار، ذہین اور بات کی تہ تک فوراً پہنچنے والے ہیں۔ ان کا دماغ ایک کمپیوٹر کی طرح کام کرتا ہے۔ان کی تصویر آج تک کسی نے نہیں دیکھی، پبلک ریلیشنگ کا انھیں سرے سے کوئی شوق نہیں، اللہ نے انھیں ایک بیٹی یعنی نصرت شاہین اور تین بیٹوں سے نوازا ہے۔ ان کے دونوں چھوٹے بیٹے گونگے بہرے اور Retarded ہیں اور امریکا میں کسی بورڈنگ ہاؤس میں رہتے ہیں۔ ان کے سب سے بڑے شادی شدہ بیٹے ایاز محمود کو لاہور میں چند سال قبل قتل کر دیا گیا ہے۔ جس کے خلاف سیٹھ عابد نے حیرت ناک طور پر کوئی قانونی اقدام نہیں کیا۔ ان کا یہ مرحوم بیٹا حافظ قرآن تھا اور خالقدینا ہال کراچی میں نماز تراویح پڑھایا کرتا تھا۔بہت کم لوگ اس حقیقت سے آگاہ ہیں کہ

جب امریکی حکومت نے پاکستان پر ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ درآمد کرنے پر سخت پابندی عائد کر رکھی تو یہ سیٹھ عابد ہی تھے جنھوں نے فرانس سے ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ بحری راستے سے پاکستان پہنچایا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو اس زمانے میں پاکستان کے وزیراعظم تھے۔ انھوں نے 5 کروڑ روپے پیپلز پارٹی کے لیے بطور فنڈ سیٹھ عابد سے طلب کر لیے۔ انھوں نے دینے سے صاف انکار کر دیا۔ بھٹو صاحب کی ہدایت پر سیٹھ

عابد کی گرفتاری کے لیے ہر جگہ چھاپے مارے جانے لگے لیکن وہ موجود ہوتے ہوئے بھی ہاتھ نہ لگ سکے۔اسی زمانے میں مجھے اپنی ماموں زاد بہن کے گھر جو شہید ملت روڈ کی متوازی سڑک ’’سندھ ٹریڈرز سوسائٹی‘‘ میں واقع تھا، جانے کا اتفاق ہوا۔ گھر سے باہر نکل کر میں نے دیکھا کہ ایک بڑے سے مکان کے باہر فوجی ٹرک کھڑے ہیں، وہ وہاں کسی کو گرفتار کرنے آئے تھے۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ وہ سیٹھ عابد کی

اکلوتی بیٹی نصرت شاہین کی گرفتاری کے لیے آئے ہیں۔ فوجی سیٹھ عابد کی صاحبزادی کو ٹرک میں بٹھا کر لے گئے۔ جب سیٹھ عابد کے علم میں یہ بات آئی تو انھوں نے لندن میں زیر تعلیم بے نظیر بھٹو کو اغوا کرا لیا۔ اب سیٹھ عابد کی بیٹی بھٹو کی قید میں اور بھٹو کی دختر سیٹھ عابد کی تحویل میں، بہرکیف دونوں میں سمجھوتہ ہو گیا اور نصرت شاہین اور بے نظیر بھٹو رہا کر دی گئیں۔یہ بات پاکستان کے عوام سے ڈھکی چھپی نہیں کہ

جنرل ضیاء الحق کی دختر زین ضیاء بھی ایک Retarded بچی تھی۔ اسے بھارتی اداکار شتروگھن سنہا بے حد پسند تھے۔ لہٰذا جنرل ضیاء الحق نے اپنے گھر کے دروازے ان کے لیے کھو ل رکھے تھے اور وہ جنرل ضیاکے ہاں ہی قیام کرتے تھے۔ممکن ہے آپ کو یہ جان کر تعجب اور حیرت ہو کہ بھٹو کے قصوری قتل میں سلطانی گواہ بننے والا شخص ’’مسعود محمود‘‘ بھٹو صاحب کی بنائی ہوئی فیڈرل سیکیورٹی فورس کا سربراہ

اور سیٹھ عابد کا حقیقی برادر نسبتی (سالا) تھا۔ بھٹو کے مقدمے میں گواہی دینے کے بعد وہ امریکا چلا گیا تھا۔ وہیں اس نے اپنی زندگی کے آخری سانس لیے تھے۔ادھر سیٹھ عابد کے دونوں بیٹے بھی جو امریکا میں مقیم ہیں Retarded اِن دونوں کے درمیان گہری دوستی کی ایک وجہ یہ بھی رہی ہو گی۔ کراچی میں ایک ادارہ ہے ’’دیوا اکیڈیمی‘‘ جو اس قسم کے Disabled بچوں کو امداد فراہم کرتا ہے۔ اس ادارے کی منعقدہ ایک تقریب

میں صدر پاکستان جنرل ضیاء الحق، سیٹھ عابد کے ہمراہ شریک تھے۔ تقریب کے منتظمین نے کوکا کولا سے مہمانوں کی تواضع کی، کوکاکولا پینے کے دوران اس کے چند قطرے سیٹھ عابد کے بش کوٹ (واضح رہے کہ پتلون اور بش کوٹ سیٹھ عابد کا پسندیدہ لباس ہے) پر گر گئے۔ صدر مملکت ضیاء الحق نے جھٹ اپنی جیب سے رومال نکالا اور ان دھبوں کو صاف کرنے میں مشغول ہو گئے۔سیٹھ عابد اور قاسم بھٹی خلیج کے کسی

ملک سے سونا اسمگل کر کے پاکستان لا رہے تھے کہ جنرل ایوب خان نے 1958ء میں مارشل لا نافذ کر دیا۔ دونوں نے مل کر بحیرہ عرب میں اس اسمگل شدہ سونے کو چھپا دیا۔ قاسم بھٹی کی وفات کے برسوں بعد سیٹھ عابد نے سپریم کورٹ سے اس اسمگل شدہ سونے کا مقدمہ جیت لیااور یہ سارا سونا اس کے قبضے میں آ گیا۔یاد رہے کہ اسی قاسم بھٹی نے کراچی کے ایک معروف ہوٹل فریڈرکس کیفے ٹیریا میں صدر سکندر مرزا کی اہلیہ

ناہید سکندر مرزا کو سونے کا ہار بھی پہنایا تھا۔ سونے کے بعد سیٹھ عابد نے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا کام شروع کیا تھا۔آ کل وہ بالخصوص کراچی میں پراپرٹی کے کام سے وابستہ ہیں۔ صدر میں واقع ریجنٹ پلازہ ہوٹل کے مالک فیروز الدین باویجہ ان کے گہرے دوستوں میں شمار ہوتے ہیں اور سیٹھ عابد اپنی شامیں اسی ہوٹل میں گزارتے ہیں۔ سیٹھ عابد نے اسمگلنگ کے حق میں کئی فتاویٰ لے رکھے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ

اسمگلنگ قانونی طور پر ایک جائزعمل ہے یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ (اسے جرم بنا دیا گیا ہے) واضح رہے کہ سیٹھ عابد کے Carriers بھی آج لکھ پتی اور ساتھی بھی کروڑ پتی بن چکے ہیں۔ شیخ عابد نے لاہور میں ذہنی معذوروں کے لیے ’’حمزہ فاؤنڈیشن‘‘ اور قصور میں ایک ہسپتال بھی بنوا رکھا ہے جہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ وہ اردو اور پنجابی کے علاوہ میمنی بولی پر بھی مکمل عبور رکھتے ہیں۔(قاضی اختر جونا گڑھی)

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…