اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کپاس کے کاشتکار آئندہ فصل کو وائرس سے بچانے کیلئے میزبان فصلوں سے سفید مکھی کا تدارک کریں۔کپاس کے کاشتکار آئندہ فصل کو وائرس سے بچانے کیلئے میزبان فصلوں سے سفید مکھی کا تدارک کریں اور کاشت سے قبل کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی تلفی یقینی بنائیں. محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق سفید مکھی کے موثر تدارک کیلئے متبادل فصلوں اور میزبان پودوں بالخصوص جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی ضروری ہے ۔