پیر‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گھریلو ملازمہ تشدد کیس میں ایکسپریس نیوز سے نکالی جانیوالی خاتون اینکر غریدہ فاروقی آج کہاں اور کس حال میں ہیں ؟

datetime 16  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)گھریلو ملازمہ تشدد کیس کے بعد نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے نکالی جانیوالی اینکر پرسن غریدہ فاروق نے آج نیوز چینل جوائن کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گھریلو ملازمہ تشدد کیس کے بعد نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز سے نکالی جانیوالی اینکر پرسن غریدہ فاروق نے آج نیوز چینل جوائن کر لیا ہےاور اب وہ ہفتے میں چار روز نجی ٹی وی آج نیوز چینل پر نظر آیا کرینگی۔ واضح رہے کہ جولائی کے آخر میں اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا گھریلو ملازمہ پر تشدد کا سکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد انہیں ایکسپریس نیوز کی انتظامیہ نے دو ہفتوں

کیلئے آف ایئر کردیا تھا ۔ صحافتی حلقوں میں یہ باتیں بھی گردش کر رہی تھیں کہ انہیں نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے، اس الزام کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وہ ڈیڑھ مہینے سے بھی زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود پروگرام کرتی ہوئی نظر نہیں آئیں۔ ان کی جگہ چینل انتظامیہ نے نیوز کاسٹر دعا کنول سے پروگرام کرانا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب آج نیوز کے اسلام آباد سے پروگرام کرنے والے اینکر پرسن حماد اظہر نے ایکسپریس نیوز جوائن کرلیا ہے، وہ ہفتے میں تین روز مذکورہ چینل پر ” سنٹر سٹیج“ کے نام سے رات 8 بجے پروگرام کیا کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…