جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مظفرآباد ‘حکومت کی طرف سے ہوٹلوں پر شادی بیاہ کے اوقات کار پر عملدرآمد نہ کروایا جاسکا

datetime 15  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)حکومت کی طرف سے ہوٹلوں پر شادی بیاہ کے اوقات کار پر عملدرآمد نہ کروایا جاسکا۔رات گئے تک تقریبات کا سلسلہ زور شور سے جاری ،معصوم بچوں سمیت معمر افراد بھوک سے نڈھال ہونے لگے۔کھانا رات 1بجے کے بعد ،ہوٹلز اور شادی ہالز میں من پسند ریٹس سے سفید پوش طبقہ کو پیس کر رکھ دیا ۔اشرافیہ اور اہم حکومی زعماء ان تقریبات کی زینت بنتے ہوئے حوصلہ بڑھانے لگے۔دفعہ144بھی ہوائی ثابت

ہوئی کھلم کھلا خلاف ورزی فیشن بن گیا۔سرکاری ادارے دیگر قانون ومراعات پنجاب حکومت کی طرز پر مانگتے نہیں تھکتے مگر پنجاب میں ایسی تمام تقریبات رات10:30پر بند کردی جاتی ہیں مگر دارلحکومت مظفرآباد میں تقریبات کا رات گئے تک جاری رہنا سوالیہ نشان ہے۔مظفرآباد میں گنگا الٹی بہنے لگی۔تفصیلات کے مطابق حکومت اور ضلعی انتظامیہ طر ف سے شادہ بیاہ کی تقریبات میں ون ڈش اور دفعہ 144کا نفاز کاغذوں تک محدود،شادی ہالز اور ہوٹلوں پرکھا نا رات ایک بجے کے بعد دیا جانے لگا۔ایپکس ارینا،بلال پلازہ،رائل کنٹینٹل ،سنگم ہوٹل ،نیلم ہوٹل ودیگر جگہوں پر شادی بیاہ کی تقریبات میں سیاسی حکومتی اہم شخصیات کی شرکت اور متعدد ڈشز کا سرعام اہتمام حکومتی رٹ کا مذاق اڑانے لگا۔رات کا کھانا 1بجے کے بعد لگایا جاتا ہے ۔جسکی وجہ سے شرکاء خاص کر خواتین ،شیرخوار بچے اور معمر افراد بھوک سے نڈھال ہوجاتے ہیں جبکہ ہال کی بکنگ لاکھوں میں کی جاتی ہے۔عوام الناس نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی رٹ کا چیلنج کرنے والے ہوٹلز کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کارروائی کی جائے اور مناسب ریٹس سمیت ون ڈش کی پابندی کا اہتمام کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…